اسانج کے عدالت کے ’’محفوظ کمرے‘‘ سے باہر نکلنے پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو عدالت میں قائم ’محفوظ کمرے‘ سے باہر نکلنے سے روک دیا ہے۔ اسانج کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ عدالتی سماعت کے دوران انہیں شیشے کے خصوصی کمرے سے باہر نکلنے دیا جائے تاکہ وہ اپنے وکلاء کیساتھ بیٹھ سکیں۔ برطانیہ میں اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے یا نہ کرنے سے متعلق عدالتی کارروائی جاری ہے۔ اسانج نے عدالت سے کہا کہ وہ شیشے کے اس کمرے میں رکھے جانے کی وجہ سے عدالتی سماعت کو ٹھیک سے سننے اور توجہ دینے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔