شمس آباد : /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) بنگلور سے واراناسی جانے والی فلائیٹ میں بم کی اطلاع سے فلائیٹ کو شمس آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلور سے اساکا ایئر فلائیٹ نمبر QP-1612 جو واراناسی جارہی تھی ۔ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فلائیٹ میں بم رکھنے کی اطلاع ملنے کے بعد فلائیٹ کو ایمرجنسی طور پر شمس آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروانی پڑی۔ تمام مسافرین کو فلائیٹ سے باہر لانے کے بعد فلائیٹ کی تلاشی لینے پر بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔ بم کی جھوٹی اطلاع ملنے سے مسافرین کو مشکلات پیش آرہی ہیں اور ساتھ ہی ایئر لائینس اور ایئرپورٹ عملہ کو کافی پریشانی ہورہی ہے ۔