استاد خطاط محمد عبدالغفار کو گرانقدر خدمات پر توصیف نامہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (پریس نوٹ) احمد علی معتمد اعزازی ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ باغ عام حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ادارے کے جشن الماس کے موقع پر استاد خطاط محمد عبدالغفار ہیڈفیکلٹی قومی اردو کونسل حکومت ہند نئی دہلی کے تربیتی مرکز خطاطی و گرافک، ڈیزائن ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد کو ان کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہ موصوف نے خطاطی میں جو گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور خطاطی کی بقاء و فروغ کیلئے جو سعی کی ہے، مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں توصیف نامہ اور مومنٹو جناب اے کے خاں آئی پی ایس (مؤظف) مشیراقلیتی امور حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ صدرنشین ادارہ پروفیسر اشرف رفیع نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہیکہ عبدالغفار کی ہی کوششوں سے سے SCERT حکومت ریاست تلنگانہ نے ان ہی سے خطاطی کا نصاب تیار کرواکر اپنے اردو میڈیم اسکولوں کیلئے شائع کیا ہے۔ اس کے علاوہ عبدالغفار مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی گچی باؤلی میں خطاطی کی تربیت دے رہے ہیں۔