نیویارک: امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مقدمے میں تحقیق کرنے والے نیویارک کے پراسیکیوٹروں نے سابق صدر کے اس مطالبے پر اعتراض کیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے استثنیٰ کا حکم جاری ہونے کے بعد ان کے خلاف سزا کا فیصلہ ختم کر دیا جانا چاہیے۔جمعرات کے روز جاری ہونے والی عدالتی دستاویز میں پراسیکیوٹروں کا کہنا ہیکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اس مقدمے پر اثر انداز نہیں ہوا جو فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔نیویارک میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے نمائندوں نے لکھا ہیکہ اس مقدمے میں تمام الزامات کا تعلق سرکاری صدارتی تصرف سے نہیں بلکہ خالصتا ذاتی تصرف سے ہے۔