استحکام کا حصول ہی تعلقات کی بحالی کا واحد راستہ : فیصل بن فرحان

   

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی سعودی عرب کے اس ویژن کے تحت ہو رہی ہے جس کی بنیاد مذاکرات کی ترجیح دینے پر ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ مملکت اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی مملکت کے سیاسی حل اور بات چیت کو ترجیح دینے پر اور خطے میں اسے برقرار رکھنے کی خواہش پر مبنی ویژن کے تحت آتی ہے۔ہم نے لوگوں کی خوشحالی اور استحکام کا ماڈل بنانے میں اشتراک کریں۔ان کا یہ بیان سعودی عرب اور ایران کی جانب سے آج سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارتخانے کھولنے کے لیے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب، ایران اور چین کے درمیان ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں طے پانے والے اس معاہدے میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کا بندوبست کرنے اور آپس کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔