ممبئی : بالی ووڈ اسٹار راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ’استری2‘ دو سو(200) کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہے ۔فلم ’استری 2‘2018ء میں ریلیز ہونے والی سوپر ہٹ فلم ’استری‘کا سیکوئل ہے ۔ فلم ’استری2‘ میں شردھا کپور، راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ، تمنا بھاٹیہ، ابھیشیک بنرجی جیسے معروف اداکار ہیں۔