ممبئی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے چہارشنبہ کو امید ظاہر کی کہ کانگریس کے صدر کی حیثیت سے راہول گاندھی کے استعفیٰ سے اصل اپوزیشن پارٹی کی دوبارہ ڈھانچہ بندی میں مدد ملے گی اور 133 سالہ قدیم تنظیم کے ایک نئے دور کے آغاز کی نوید ثابت ہوگی۔ شیوسینا ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ استعفیٰ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی میعاد میں کانگریس پارٹی اب گاندھی خاندان سے آزاد ہوجائے گی۔ مودی لہر نے راہول کو حاشیہ پر لا دیا اور مودی کی میعاد میں ہی کانگریس ’’گاندھی مکت‘‘ ہوگئی ہے۔