استعفیٰ کی فوری منظوری کیلئے آندھراپردیش

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کمیٹی کے صدر کی درخواست
امراوتی۔22 جولائی ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھوویرا ریڈی نے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری ( تنظیمی) کے وینو گوپال سے پیر کوملاقات کرتے ہوئے اس عہدہ سے ان کا استعفیٰ فی الفور قبول کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے وینو گوپال سے بنگلور میں میں ملاقات کی۔ سابق وزیر رگھوویرا ریڈی نے 19 مئی کو پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ انہوں نے ضلع اننت پورم میں اپنے آبائی گاؤں میں شخصی مصروف بتاتے ہوئے استعفیٰ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ میں کم سے کم چھ سال کیلئے پارٹی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا ‘‘ ۔ رگھوویرا نے وینو گوپال سے کہا کہ ’’ جس کسی کو بھی میرا جانشین بنایا جائے گا میں اس سے مکمل تعاون کروں گا ‘‘ ۔ رگھوویرا نے جو کانگریس کے ایک سینیئر لیڈر ہیں 2014ء میں ریاست کی تقسیم کے بعد سے آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔