بیروت۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکومت کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف دوبارہ مارچ کرنے کی کوشش کی۔ بیروتکے مرکزی علاقے میں یکجا ہونے والے سینکڑوں شہریوں نے صدر میشال عون اور پارلیمنٹ کی سیاسی جماعتوں کو استعفیٰ پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔سیکیورٹی قوتوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کی جانب پیش قدمی کرنے والے سینکڑوں مظاہرین پرگیس شیلنگ کی۔ملک کے شمال میں واقع طرابلس شام شہر میں حکومت کے استعفی پر آتش بازی اور مظاہرو ں کے ساتھ خوشیاں منائی گئیں۔