بنگلورو : ایم یو ڈی اے اراضی مختص کرنے کے معاملے میں گورنر کی طرف سے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ یہ غیر آئینی اقدام ہے اور ہم اسے قانونی طور پر چیلنج کریں گے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کرناٹک میں بی جے پی ، جے ڈی (ایس) اور کچھ لیڈران ریاستی حکومت کو گرانے کے لئے ایک بڑی سازش رچ رہے ہیں ۔