استنبول/28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے دورے پر موجود ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترک صدر نے مہاتیر محمد کو استنبول کے وحدالدین قصر میں ناشتے پر مدعو کیا۔ ترک صدراور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کی طرف سے دی گئی دعوت میں مہاتیر محمد کے ساتھ ان کی اہلیہ سیتی خصمہ محمد علی بھی شریک تھیں۔ اس دوران میڈیا کے نمایندوں کو دخل اندازی سے باز رکھا گیا اور دونوں رہنماؤں نے دوستانہ انداز میں بات چیت کی۔
شمالی کوریا نے روس کے جہاز کو آزاد کیا
ماسکو، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے سرحدی محافظوں کی جانب سے ضبط کئے گئے روس کے شیانگھلن -8 مچھلی پکڑنے والے جہاز کو آزاد کر دیا ہے ۔ شمالی کوریا میں روسی سفارت خانے نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت کی باہمی کوششوں سے ہفتہ کو شیانگھلن -8 آزاد کر لیا گیا ہے ۔
