استنبول۔ 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان سولو نے بتایا کہ چہارشنبہ کے دن استنبول میں جو عمارت گرگئی تھی اس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے ۔ ‘‘ بچاؤ ٹیم نے عمارت کے ملبے سے مزید نعشیں برآمد کی ہیں۔ جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے ۔ ملبے سے 14 زخمی افراد کو بھی نکالا گیا ہے ‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ تلاشی مہم گزشتہ 58 گھنٹوں سے جاری ہے ۔ترکی انتظامیہ نے استنبول کے علاقہ کرتال علاقے میں 8منزلہ عمارت گرنے کے بعد چہارشنبہ کی شام کو مرنے والوں کی تعداد 10 بتائی تھی۔تلاشی اور بچاؤ ٹیم زندہ بچ جانے والوں کو مسلسل تلاش کررہی ہے ۔ اس حادثے کے سلسلے میں استنبول پبلک پراسیکوشن نے تفتیش شروع کردی ہے ۔