استنبول : ماسکو۔کیف براہ راست مذاکرات مثبت : روس

   

ماسکو ۔ 17 مئی (ایجنسیز) ترکیہ میں ہوئی ملاقات کے نتیجے میں موقف کی سمجھ بوجھ اور مسلسل مذاکرات ممکن ہوئے، اور یہ سب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے بغیر ممکن نہ ہوتا۔، دیمتروف روسی سرمایہ کاری کے نمائندے کیریل اے دمتریوف نے کہا ہے کہ استنبول میں روسی اور یوکرینی وفود کی ملاقات کے نتیجے میں سب سے بڑی قیدیوں کے تبادلے اورجنگ بندی کے ممکنہ آپشنز پر بات چیت ہوئی۔ دمتریوف نے ہفتہ کی صبح کہا کہ ترکیہ میں ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں موقف کی سمجھ بوجھ اور مسلسل مذاکرات ممکن ہوئے، اور یہ سب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے بغیر ممکن نہ ہوتا۔ دمتریوف روس کے ویلتھ فنڈ کے سربراہ ہیں۔ روس۔ یوکرین جنگ کے حل کے لیے ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی امن مذاکرات جمعہ کو استنبول میں اختتام پذیر ہوئے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ امن کے راستے پر آگے بڑھ سکیں۔ ہر دن کی تاخیر مزید جانوں کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں دونوں جانب سے 1,000 قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کی تحریری شرائط پر اتفاق ہوا۔ صدر رجب طیب اردغان نے استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے عالمی سفارتی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ انسانی سفارت کاری کا علمبردار اور دنیا بھر میں ’امن کی سفارت کاری کی قیادت‘ کر رہا ہے۔