استنبول مذاکراتی عمل اچھی پیش رفت : یوکرینی صدر

   

کیف : یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی استنبول میں ہونے والے مذاکراتی عمل سے مطمئن ہیں۔روس۔یوکرین جنگ کے 34 ویں روز ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی اور روسی مذاکراتی وفد کا استنبول میں یکجا ہونا خوش آئند ہے،مذاکراتی میز سے ملنے والے اشارے مثبت نظر آ رہے ہیں مگر روسی اسلحہ خاموش نہیں ہو رہا۔ولودیمیر زینلسکی نے کہا کہ ہماری مسلح قوتیں اس وقت ہماری زندگی کی ضمانت ہیں۔