استنبول میراتھن دوڑ کینیا اور ایتھیوپیا نے جیت لی

   

انقرہ 3 نومبر (ایجنسیز) 47 ویں استنبول میراتھن میں 126 ممالک کے 41,000 سے زیادہ رنرز نے حصہ لیا، جو دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھن ہے جس میں شرکا? ایشیا سے یورپ جاتے ہیں۔اسپورٹس استنبول کے زیر اہتمام، یہ دوڑ ورلڈ ایتھلیٹکس کے معروف گولڈ لیبل کیٹیگری میں درج ہے اور جس میں مجموعی طور پر 41,416 شرکاء نے شرکت کی۔42 کلومیٹر کی دوڑ میں 5,976، ساڑھے پندرہ کلومیٹر کی دوڑ میں 12,440، کارپوریٹ دوڑ میں 18,000 اور عوامی دوڑ میں 5,000 افراد شامل تھے۔یہ دوڑ شہر کے ایشیائی حصے سے شروع ہوئی جو 15 جولائی کے شہداء پل سے 250 میٹر پیچھے تھا، اور یورپی حصے کی طرف سلطان احمد اسکوائر پر ختم ہوئی۔کینیا کے رونزاس لوکیتم کلیمو نے مردوں کی دوڑ جیت لی ۔