استنبول میں ایا صوفیہ فاتح مدرسہ کا افتتاح

   

استنبول : تْرک صدر رجب طیب اردغان نے بڑے شہر استنبول میں ایا صوفیہ فاتح مدرسے کا افتتاح کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مدرسے کا نام سلطنت عثمانیہ کے حکمراں سلطان محمد فاتح کے نام پر رکھا گیا ہے صدر اردغان نے کہاکہ ہم نے اپنے شاندار ماضی کو حال سے ملانے اور مستقبل بنانے کے لیے انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ اسکول 1924 ء تک مختلف ادوار میں فعال رہا،تاہم بعد میں اسے ان لوگوں نے منہدم کر دیا جو ملک کی تاریخ کو مٹانا چاہتے تھے۔