انقرہ : ترکیہ۔ ایران دوستی اور تعاون کا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور یکجہتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پروگرام کے دوران صدر رجب طیب اردغان کا ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے لیے مبارکباد کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔اپنے پیغام میں اردغان نے خواہش ظاہر کی کہ انتخابی نتائج دوست اور برادر ایرانی قوم کے لیے خیر و برکت کا باعث ہوں گے۔اردغان نے کہاکہ میں پورے دل سے یقین کرتا ہوں کہ آپ کے دور صدارت میں ہمارے ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ اس تناظر میں، میں یہ اظہار کرنا چاہوں گا کہ مجھے آپ کے ساتھ تعاون کرنے میں خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں آپ کی صحت اور خوشی اور دوست اور برادر ایرانی قوم کی فلاح و بہبود کی خواہش کرتا ہوں۔اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کچھ بڑی طاقتیں خطے میں جنگ اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔