استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ ختم

   

استنبول، 3 جون (یو این آئی)روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے مزاکرات میں روس اور یوکرین جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔مزاکرات کے پچھلے راؤنڈ کے بعد یہ طے پایا تھا کہ صلح کیلئے ممکنہ شرائط پر مبنی میمورنڈم دستاویز کا تبادلہ کریں گے ۔روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے جنگ بندی کیلئے 2 ممکنہ آپشنز دستاویز کا حصہ بنائے گئے ہیں۔روس کی جانب سے پیش کی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے یوکرین کی فوج یوکرین سے مکمل انخلا کرے جن پر روس نے 2022 قبضہ کیا ہے ۔روس کی جانب سے دوسری شرط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یوکرین کو ملنے والی تمام انٹیلی جنس، تمام تر غیر ملکی امداد کو روکا جائے اور یوکرین کی فوج کو ختم کردیا جائے ۔یوکرین نے روس کی جانب سے عائد دی گئی شرائط کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ امن کیلئے یہ شرائط ہماری قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہیں۔