استنبول میں شدید بارش سے املاک تباہ

   

انقرہ : ترکیہ کے شہر استنبول میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی مکانات ،دفاتر، دکانیں اور کارخانے زیرآب آگئے۔ شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی جس نے دارالحکومت انقرہ کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر کو پانی میں ڈبو دیا ہے۔ ترکیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے استنبول اور 20 دیگر ریاستوں میں مزید بارانی طوفانوں کی وارننگ جاری کی ہے۔عظیم تر استنبول میونسپلٹی کے ایک ذریعے جس کی سربراہی اکریم اماموگلو کر رہے ہیں نے “العربیہ ڈاٹ نیٹ” کو اس بات کی تردید کی ہے کہ گذشتہ گھنٹوں میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں شہر میں انسانی جانی نقصان ہوا ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اتوار کو بھی کئی گھنٹے تک بارش جاری رہی۔