استنبول: وسطی استنبول میں ایک ریستوران میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ، مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ڈیمیرورین خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بندوق بردار نے ریستوراں کے اندر موجود ایک کسٹمر پر فائرنگ کر دی، ایک دوسرے شخص کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد وہاں فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہو گئے جب کہ شیشے ٹوٹنے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ شہر کے یورپی جانب واقع سسلی ضلع کے میسیڈئیکومحلے میں پیش آیا۔حملہ آور فرار ہے ، اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک زخمی شخص فرش پر پڑا طبی امداد کے منتظر ہے ۔ ڈیمیرورین نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔