استنبول: استنبول کی کیتھولک چرچ پر نقاب پوش بندوق بردار نے حملہ کردیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح چرچ میں اجتماع کے دوران پیش آیا۔ ترکی کی وزارت داخلہ نے اس حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حملہ کے پیچھے وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔
