استنبول کی قیمتی اراضی قطری حکمران خاندان کو فروخت کئے جانے کا انکشاف

   

Ferty9 Clinic

استبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور قطری حکومت کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کو لیکر ایک نیا انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہیکہ ترک صدر اردغان امیر قطر کی والدہ الشیخہ موزہ بنت ناصر المسند کو استنبول میں 44 ایکڑ قیمتی اراضی فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے استنبول کے میئر نے صدر اردغان کے اس منصوبے کو منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو نے بتایا کہ استنبول واٹر کینال پروجیکٹ کے آس پاس قطر کے حکمران خاندان کے کچھ افراد کو اراضی فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر وہ اس منصوبے کو منظور کرنے کیللئے تیار نہیں۔امام اوگلو نے پیر کواستنبول میں منصوبوں کے معائنے کے دورہ کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم استنبول چینل کی طرف ایک ایک کر کے اٹھائے گئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور ہم اس منصوبے کے مختلف پہلوئوں کا سائنسی انداز میں مطالعہ کرتے ہوئے جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں ایسی غلطیوں کا پتہ چلا ہے جن سے چینل منصوبے کیخلاف ہماری اعلان کردہ پوزیشن کی سو فیصد صداقت ثابت ہوتی ہے۔