حیدرآباد: اسدالدین اویسی کی ریلی جو 14 مارچ 2020 کو ہونی تھی ، کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔
ریلی جو پی ڈبلیو ڈی میدان بارسوئی ، کٹیہار سٹی ، بہار میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا،انتظامیہ نے کورونا وائرس خوفزدہ ہونے کے سبب لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہ دینے کے بعد منسوخ کردی گئی ہے۔
The administration has cancelled the permission for Rally of @asadowaisi 14 March at Katihar. The permission for loudspeaker was not granted on grounds of restricting gatherings as a result of Covid19 Inshallah, the rally will be conducted in future when the epidemic is contained pic.twitter.com/bAVsMvIiPb
— AIMIM (@aimim_national) March 13, 2020
دریں اثنا دہلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے دوسری موت کی اطلاع ملی ہے ، جس میں ایک 68 سالہ خاتون کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے، جمعرات کے روز ایک 76 سالہ شخص کا کرناٹک میں مشتبہ کورونا وائرس کے علاج کے دوران انتقال ہوگیا تھا، اور کرونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان میں ہونے والی پہیلی موت ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت تعلیمی اداروں نے تمام کلاسز ، امتحانات اور عوامی اجتماعات کو 31 مارچ تک معطل کردیا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک ملک بھر میں 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔