حیدرآباد۔8۔جون۔(سیاست نیوز) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی امریکہ میں 11جون کو منعقد ہونے والے جلسہ سے مخاطب کریں گے۔ شکاگو میں موجود ہندستانی شہریوں کے مطابق بیرسٹر اسدالدین اویسی اپنے خانگی دورہ پر امریکہ پہنچ چکے ہیں اور وہ اس دورہ کے دوران چند ایک پروگرامس میں شرکت کے بعد 12 جون کو حیدرآباد کے لئے واپس ہو جائیں گے۔ شکاگو میں موجود اوورسیز فرینڈس آف اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے 11 جون کو رات 8 بجے بیرسٹر اسدالدین اویسی کے اعزاز میں ایک تقریب شالیمار بینکویٹ میںمنعقد کی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل وہ اپنے شخصی پروگرامس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پروگرامس کے فوری بعد وہ شہر حیدرآباد کے لئے واپس ہوجائیں گے۔م