اسد خان قتل کے ملزمین گرفتار

   

پرکاش ریڈی شمس آباد ڈی سی پی کی پریس کانفرنس
شمس آباد۔ میلار دیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ونے پلی میں اسد خان کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا۔ شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ امجد علی خان عرف اسد خان جو اپنے ساتھی ایثار بن ناصر کے ہمراہ جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آٹو نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اسد خان اور ایثار بن ناصر نیچے گر گئے جس کے بعد آٹو میں سوار سات افراد جن میں ایک نابالغ لڑکا بھی شامل ہے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ڈی سی پی شمس آباد نے بتایا کہ 22 ستمبر 2018 میں اسد خان اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر امجد خان کا قتل کیا تھا جس کے بعد امجد خان کا بیٹا یسین خان، محمد عدنان، عبدالعلی، محمد محبوب، محمد صدام، محمد شعیب اور ایک نابالغ لڑکے کے ہمراہ منصوبہ بناتے ہوئے 31 مارچ کو قتل کی سازش کی لیکن عوام کا ہجوم دیکھتے ہوئے وہ وہاں سے چلے گئے اور اگلے ہی دن دوبارہ یہ لوگ موقع کو دیکھتے ہوئے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ محمد عدنان اور عبدالعلی پہلے سے ہی روڈی شیٹ میں شامل ہیں دیگر کے خلاف بھی روڈی شیٹ کھولی جائے گی اور پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا جائے گا۔ راجندر نگر اے سی پی سنجے کمار، میلاردیو پلی انسپکٹر نرسمہا، ڈی آئی راجندر گوڑ اور ندیم حسین نے تمام قاتلوں کو گرفتار کیا۔