اسرائیل،اردن کو پانی کی فراہمی دوگنی کرنے پر رضامند

   

تل ابیب : اسرائیل اپنے پڑوسی ملک اردن کو دگنی مقدار میں پانی کی فراہمی کے لیے باضابطہ طور پر راضی ہوگیا جو دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں پانی کی شدید کمی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی میں دونوں ممالک نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، اردن کو پانی کی فروخت دوگنی کرکے اسے سالانہ 5 کروڑ کیوبک میٹر پانی فراہم کرے گا۔اسرائیل کی وزیر برائے انفرا اسٹرکچر، توانائی و آبی وسائل کیرین الحرار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’نیا معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں’۔کیرین الحرار نے اس شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو منظم کرنے والی مشترکہ آبی کمیٹی کے نمائندوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کے لیے اردن کا دورہ کیا۔اردن کی وزارت آبپاشی کے ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں فریقین نے اردن کے لیے معاہدے پر دستخط کئے ۔