اسرائیل:کورونا وائرس کے 2369کیس،5افراد کی موت

   

تل ابیب، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے کیسزکی تعداد بڑھ کر 2369 ہو گئی ہے ۔اسرائیل کی وزارت صحت نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 439 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 39 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ 64 لوگ اس وبا سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اسرائیل میں کورونا وائرس سے اب تک پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اسرائیل میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کافی سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے تحت لوگوں کو سختی سے سوشل ڈسٹے نسنگ پر عمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ضروری کام سے اپنے گھر سے صرف 100 میٹر تک جانے کی اجازت ہے ۔