اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی لگانے سے یوروپی یونین کا اتفاق

   

برسلز؍لندن: یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایک ابتدائی سمجھوتہ طے کیا ہے جس کے تحت مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک حماس کے ارکان پر پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی یونین نے امریکہ اور برطانیہ کی تقلید سے اتفاق کیا ہے ۔