اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا

,

   

اشتعال انگیزی ، مسجد کے تمام دروازوں پر رکاوٹیں ، مسلمانوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا

تل ابیب: اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، جبکہ فلسطینی مسلمانوں کو وہاں پر نماز کی ادائی سے روک دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ درجنوں آباد کاروں نے مراقشی گیٹ کی سمت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور مسجد کے پاک صحنوں میں اشتعال انگیز چکر لگائے اور دوڑ رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز نے مسجدالاقصیٰ کے تمام دروازوں پر ناجائز طریقہ سے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ فلسطینی شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا اور بہت سے فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر ایک ایسے وقت میں دھاوے بولے جا رہے ہیں جبکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی حماس کے خلاف خوفناک جنگ جاری ہے جبکہ غرب اردن اور یروشلم میں بھی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔دیڑھ مہینے سے زیادہ حماس اور اسرائیل میں جنگ کے بعد چار روزہ جنگ بندی پر عمل کیا جارہا ہے۔