پیرس: فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورن نے مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کی پر تشدد کارروائیوں کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے اس تشدد کو لازماً روکنا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ہے۔سٹیفن سیجورن مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر آئے ہیں۔ وہ پیر کے روز اسرائیل میں تھے۔ جہاں انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کو روکنے پر ایسے وقت میں زور دیا ہے جب امریکہ نے ان آئے روز کے پر تشدد واقعات کے بعد بالآخر چار اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ تاہم اس بارے میں بھی اسرائیلی قائد سخت رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔اسرائیلی قیادت کی کوشش ہے کہ وہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے چوتھے ماہ کے دوران پانچویں دورے پر پہنچنے سے پہلے ایسا رد عمل ظاہر کیا جائے کہ امریکی وزیر خارجہ کو ایک طرف مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں ایک سہولت ملے اور امریکہ کی کچھ ساکھ بچانے کا موقع فراہم کر سکے۔ نیز امریکہ کے سامنے اپنی ‘دو اور’ کی حکمت عملی کے دباؤ کا ماحول پیدا کر سکے۔اسرائیلی قیادت سمجھتی ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران وہ امریکہ کی دونوں متحارب جماعتوں سے اپنے حق میں زیادہ کچھ حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہو سکتی ہے۔ اس لیے جس قدر ممکن ہو امریکہ کی طرف سے چار یہودیوں کے خلاف پابندیاں عاید کرنے کو تنقید کا نشانہ بنائے۔
