اسرائیلی اسپیکر کا دورہ مراقش، رباط میں احتجاجی مظاہرے

   

Ferty9 Clinic

رباط : اسرائیلی کنیسٹ کے ا سپیکر امیر اوہانہ نے کی مراکش آمد کے موقع پر دارالحکومت رباط میں مراکش میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صہیونی ریاست کے عہدیدار کے دورہ پر مراقش کے درجنوں باشندے سڑکوں پر نکل آئے۔ نعرہ بازی کی اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے۔گزشتہ شام مظاہرے میں سول سوسائٹی کی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ لوگوں نے “مزاحمت ہی حل ہے” اور “رباط اور فلسطین کے لوگ ایک ہیں دو نہیں” کے نعرے لگائے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔مراقش نے 10 دسمبر 2020 کو امریکی ثالثی میں مغربی صحارا کے علاقے پر رباط کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات شروع کیے تھے۔ مغربی صحارا 1976 سے مراکش اور پولساریو فرنٹ کے درمیان متنازعہ ہے۔کنیسٹ ا سپیکر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیلی حکومت مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے ممکنہ اعلان پر بات کر رہی ہے۔