اسرائیلی افواج کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ کھلی جارحیت : حماس

   

یروشلم : اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ اور انہیں مسجد اقصی تک پہنچنے سے روکنا نازیوں کا من مانی رویہ اور مقدسات اور آزادی عبادات پر کھلا حملہ ہے۔ ایک بیان میں حماس نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ کو یہودیت کے خطرہ سے بچانے اور ہمارے اسلامی اور عیسائی مقدسات کے خلاف قابض دشمن کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ اسرائیلی قابض فوج نے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے مسلسل 13ویں ہفتہ بھی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کیں۔
امریکی وزیر دفاع
ہاسپٹل سے ڈسچارج
واشنگٹن : امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے طبی پیچیدگیوں کے باعث رواں ہفتہ ہاسپٹل میں ایڈمٹ رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔پنٹگان کے مطابق لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو والٹرریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق لائیڈ آسٹن کے علاج معالجے سے متعلق پنٹگان ترجمان نے تفصیلات نہیں بتائیں۔ پنٹگان ترجمان نے کہا کہ لائیڈ آسٹن صحت مند ہیں امید ہے آج وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔