اسرائیلی ایئر لائن کا دبئی کیلئے پہلی کارگو پرواز کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

یروشلم: اسرائیل کی سرکاری ایئر لائن ایل آل نے دبئی کے لیے پہلی کارگو پرواز کی روانگی کا اعلان کردیا۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اعلان متحدہ عرب امارات میں ایئر لائن کی کمرشل پرواز پہنچنے کے کچھ روز بعد سامنے آیا۔ایئر لائن نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ہونے والے معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے تل ابیب کے قریب قائم ایئرپورٹ سے 16 ستمبر کو پہلی کارگو پرواز روانہ ہوگی۔تاہم مسافر پرواز کی طرح براہ راست اسرائیل سے امارات پرواز کرنے کے بجائے مذکورہ کارگو پرواز کے راستے بلجیم دبئی جائے گی، تاہم اس حوالے سے ایئر لائن نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔اسرائیلی ایئر لائن کے مطابق امارات جانے والے بوئنگ 747 طیارے میں زرعی اور ہائی ٹیک آلات ہوں گے اور مستقبل میں مذکورہ روٹ کی تبدیلی متوقع ہے جو چہارشنبہ کے روز فی الحال حتمی قرار دی گئی ہے۔