اسرائیلی ایجنسیوں کو فلسطینیوں کے خلاف کھلی چھوٹ

,

   

یروشلم : ا سرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیت نے سیکورٹی ایجنسیوں کو فلسطینیوں کی کارروائیوں کے خلاف آپریشن کی مکمل آزادی دے دی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے تل ابیب میں حملے کے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی کوئی حدنہیں ہے۔ عوامی خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے فوج، شن بیت اور تمام سیکورٹی فورسز کو کارروائی کی مکمل چھوٹ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز تل ابیب میں فائرنگ کے دوران 2یہود ہلاک اور 16زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد ایک ہزار بھاری ہتھیاروں سے لیس پولیس اور فوج کے دستوں نے تل ابیب میں ایک گھنٹے تک حملہ آور کو تلاش کیا اور بالآخر 28سال رعد حازم کو شہید کردیا گیا۔ وزیر دفاع بینی گینٹز نے نفتالی بینیت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش 200 گرفتاریاں کی ہیں اوراگر ضرورت پڑی تو گرفتاریاں ہزاروں کی تعداد میں ہوں گی۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13زخمی ہو گئے۔