اسرائیلی ایپ سے واٹس اپ کی جاسوسی ، حکومت پر راہول کی تنقید

   

نئی دہلی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے واٹس اپ اسپائی ویئر کے مسئلہ پر حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے رافیل معاملت کا حوالہ بھی دیا۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ واٹس اپ کے جواب میں حکومت کا یہ پوچھنا کہ ہندوستانی شہریوں کی جاسوسی کیلئے اسرائیلی جاسوس ایپ پگاسیس کس نے خریدا تھا بالکل ایسا ہی ہے جیسا ڈیسالٹ سے یہ پوچھا جائے کہ ہندوستان کو رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت میں مال (روپیہ) کس نے بنایا تھا۔