اسرائیلی بستیوں سے متعلق فیصلہ واپس لینے ڈیموکریٹس کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان ایک پٹیشن پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو ’’قانونی طور پر جائز قرار دینے‘‘ کا فیصلہ واپس لے لیں۔ جمعے کی شام تک اس پٹیشن پر 107 ارکان دستخط کر چکے تھے۔یہ پٹیشن چار روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔ پومپیو نے نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو ’بین الاقوامی قانون‘ کی مخالفت شمار نہیں کرتا۔پومپیو کے اس بیان کی بین الاقوامی سطح پر اور عرب دنیا کی جانب سے مذمت کی گئی۔پٹیشن پر دستخط کرنے والوں نے امریکی وزارت خارجہ کے فیصلے کو شدت سے مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی برادری کی واضح اکثریت اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی شمار کرتی ہے۔