اسرائیلی بمباری میں شامی شہر حلب ائیرپورٹ کا رن وے دوبارہ تباہ

   

دمشق : اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب پر طیاروں سے حملہ کرکے ہفتے کو تعمیر نو کے بعد کھولا گیا رن وے دوبارہ تباہ کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق رن وے کوگزشتہ جمعرات کو اسرائیلی طیاروں نے تباہ کردیا تھا جس کی مرمت مکمل ہوتے ہی اسے پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی افواج کی لبنانی سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپیں جاری ہیں جبکہ شام کے سرحدی علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے توپوں سے حملے کیے گئے۔ایک روز میں 410 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر بری، فضائی اوربحری تینوں راستوں سے جلد حملہ کیا جائیگا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگ کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے اعلان کے بعد موساد کے سابق سربراہ نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی آپریشن سے خبردار کردیاہے۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے جس پر موساد کے سابق سربراہ نے انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔