اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ یمنی افواج

   

صنعاء؍ یمن: یمن کی مسلح افواج نے رات دیر گئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کی یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ بندرگاہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد صہیونی ریاست کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔الحدیدہ پر بمباری میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ دشمن کا ہر علاقہ ہمارے سامنے ہے اور صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے قلب میں یافاجیسے حساس مقام پر کئے گئے مہلک ڈرون حملے نے ہماری صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ دشمن کو یمن میں کی گئی جارحیت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ فورسیس نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل نے الحدیدہ گورنری کے خلاف وحشیانہ حملہ کیا ہے۔