اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کیلئے بین الاقوامی برادری سے اپیل

,

   

Ferty9 Clinic

قرارداد کی منظوری، عمل آوری کے بغیر بے مقصد ،ارض فلسطین پر صیہونی قبضہ ناقابل قبول : محمود عباس
اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے صدر محمود عباس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ ان کی فلسطینی اراضی سے اسرائیلی جارحیت ختم کروائی جائے۔ عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دریافت کیا کہ ’اگر کوئی آپ کے ملک کی اراضی لینے کی کوشش کرے تو آپ کیا کریں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ اس جارحیت و ہٹ دھرمی کے خاتمہ کیلئے اپنی ذمہ داری کی تکمیل کرے‘‘۔ عباس نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہیکہ اقوام متحدہ کی طرف سے منظورہ قراردادوں پر عمل کیا جائے ورنہ یہ تمام قراردادیں بیکار و بے مقصد ہوجائیں گی۔ اسرائیل کیخلاف فلسطین کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کسی بھی صورت میں اسرائیلی قبضہ کے آگے سرنگوں نہیں ہوگا اور توقع کرتا ہیکہ اقوام متحدہ فلسطین کے بارے میں منظورہ اپنی کئی قراردادوں کے منجملہ کم سے کم ایک قرارداد کو ضرور روبہ عمل لائے گا۔