اسرائیلی جاسوسی تنازعہ مرکز سے کپل سبل کی وضاحت طلب

,

   

سیاستدانوں کی جاسوسی کرنے کی کس نے ہدایت دی
نئی دہلی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے مرکز سے جواب طلب کیا ہے کہ آخر اسرائیلی جاسوسی کارروائی کیلئے کس نے ہدایت دی تھی ۔ ٹوئیٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ یہ اطلاع فراہم کریں کہ آخر حکومت کے کس ونگ میں سیاستدانوں کی جاسوسی کیلئے اسرائیل کی اسپائی ویئر کو خریدا تھا اور جاسوسی کیلئے کس نے ہدایت دی تھی ۔ اسرائیلی این ایس او نے اسپائر ویئر پیگاسیس کو صرف حکومتوں کو فروخت کیا ہے ۔ ہماری حکومت کو واٹس ایپ کی جانب سے جواب دیئے جانے سے قبل برائے کرم آپ ہمیں یہ بتائیں کہ حکومت کے کس شعبہ نے اسرائیلی جاسوس کے اس آلہ کو کس نے خریدا اور کتنی قیمت میں خریدا گیا ۔ اس سارے معاملہ کی نگرانی کون کررہا ہے ۔ آخر جاسوسی کی ہدایت کس نے دی ۔