اسرائیلی جنگی طیاروں کے حماس تنصیبات پر حملے

   

Ferty9 Clinic

یروشلم ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈآٹ کام ) اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے علاقہ پر حملے کئے جہاں حماس کی حکمرانی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ فلسطینی حدود سے سرحد پر مور ٹار فائرنگ کے بعد یہ حملے کئے گئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے حماس کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ یہ حملے شمالی غزہ پٹی میں کئے گئے ہیں۔ انگریزی زبان میں جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کا مرکز اور ایک زیر زمین انفرا اسٹرکچر کا ٹھکانہ بھی شامل کیا گیا تھا جس کا استعمال حماس کی جانب سے کیا جاتا تھا ۔ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سرحد پر فارئنگ کے واقعات کے بعد یہ حملے کئے گئے ہیں۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ اس کے ٹھکانوں پر غزہ سے حملے کئے گئے تھے اور فائرنگ کی گئی تھی ۔ اس فائرنگ کے جواب میں ہی اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ہفتے کو یہ کارروائی کی ہے ۔