اسرائیلی جنگ میں خود اسرائیلی فوج کو بھی بھاریجانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے

   

غزہ: غزہ پٹی میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ میں خود اسرائیلی فوج کو بھی بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی میں جاری لڑائیوں میں میگیلان اسپیشل ریکونیسنس یونٹ کے دو فوجی زخمی ہوئے جبکہ 7 اکتوبرسے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 573 ہو گئی۔اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ پرجنگ کے آغازسے اب تک اس کے 573 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 2,918 ہو گئی ہے ۔جمعہ کو اسرائیلی فوج نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک افسر سمیت چھاتہ بردار یونٹ کے 4 ارکان کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے 27سالہ فوجی اوری یاش کی موت کا اعلان کیا۔ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ مرنے والوں میں پانچ کرنل بھی شامل ہیں، جو کہ حالیہ عرصہ میں لڑائی میں مارے گئے سب سے سینئرافسر تھے ۔