اسرائیلی جیلوں میں 600فلسطینی فردجرم کے بغیر قید

   

یروشلم : اسرائیل میں سرگرم انسانی حقوق کے تحفظ کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 600 فلسطینیوں کو بغیر الزام و فرد جرم کے قید میں رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016 ء کے بعد حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہاموکڈکے مطابق انتظامی حراست کو یہودیوں کے خلاف بہت کم استعمال کیا جاتا ہے او ر اس میں سب ہی قیدی فلسطینی ہیں۔ واضح رہے کہ انتظامی وجوہات کی بنا پر زیر حراست افراد کو خفیہ شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا جاتا ہے اور وہ الزامات تک سے بے خبر ہوتے ہیں۔