اسرائیلی جیل میں مروان البرغوثی کے قتل کی سازش

   

Ferty9 Clinic

رہائی کیلئے دباؤ بڑھانے فلسطینی پریزنرز سوسائٹی کا مطالبہ
رملہ۔7؍ڈسمبر( ایجنسیز) فلسطینی اسیر مروان البرغوثی کی زندگی کو درپیش خطرات میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے جہاں فلسطینی پریزنرز سوسائٹی نے اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے اْن پر مبینہ منصوبہ بند قاتلانہ حملوں کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے انتباہ دیا کہ اسرائیلی سرکاری حلقوں میں ایسا خطرناک منصوبہ پروان چڑھ رہا ہے جس کا مقصد قید کے دوران البرغوثی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانا یا قتل کرنا ہے جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پریزنرز سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل امجد النجر نے اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فوری وفد تشکیل دے کر مروان البرغوثی کی تنہائی میں قید صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور اْن کی رہائی کیلئے دباؤ بڑھایا جائے۔