اسرائیلی حراست میں گریٹا تھنبرگ پر بھی تشدد کیا گیا اور اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا : ترک صحافی

   

انقرہ : 5 اکٹوبر ( ایجنسیز ) اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے ترک صحافی کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کا ایک قافلہ گزشتہ روز رہائی کے بعد ترکیہ پہنچا ہے۔امدادی کارکنوں میں شامل ترک صحافی نے رہائی کے بعد بتایا کہ ہمیں اسرائیلی حراست میں تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سویئڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ پر بھی تشدد کیا گیا اور اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا۔