اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع :حماس

,

   

غزہ، 29 ستمبر (یو این آئی) غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید تیزی آگئی، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہونا اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور شدید بمباری کا نتیجہ ہے ۔ حماس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے ۔ وزارت صحت غزہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 66 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق رہائشی مکانات پر بمباری سے طبی ٹیموں کو زخمیوں اور ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنا نہایت مشکل ہوگیا ہے ۔ فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی افواج غزہ میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جس کے باعث طبی ٹیموں کے لیے زخمیوں تک پہنچنا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث 66 ہزار افراد شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار 162 زخمی ہوچکے ہیں۔