اسرائیلی حملہ ، عثمان خواجہ کی مذمت

   

سڈنی : آسٹریلیائی ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سینکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے۔عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے ہیں، بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو توڑاگیا ہے۔عثمان خواجہ نے لکھا کہ تصور کریں کہ اگر یہ سب مخالف طرف سے ہوتا تو پھرکتنے غصے کا اظہارکیا جاتا، تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔ ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں، ہم اس بربریت کو معمول نہیں بنا سکتے، انہوں نے اسرائیلی حملہ کی مذمت کی ہے۔