غزہ : اسرائیل کے تازہ حملوں میں حماس لیڈر صلاح البرداویل ، اہلیہ اور بچی سمیت 26 اور لبنان میں 7 افراد شہید ہوئے۔ اکتوبر 2023 سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی گروپ حماس کی قیادت میں ہونے والے حملے کے بعد سے اسرائیل کے غزہ کے محصور علاقے پر حملوں میں کم از کم 50 ہزار 21 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 13 ہزار 274 زخمی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے میں 1139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔