یروشلم : اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ایک خاتون کے رحم میں موجود بچی کو بچا لیا گیا ۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق خاتون اپنے خاوند اور بیٹی کے ساتھ اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہوئیں ۔ فضائی حملے میں 19 افرد ہلاک ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مہلوکین میں ایک خاندران کے 13 بچے بھی شامل تھے۔مردہ خاتون کے بچے کی زچگی ایمرجنسی میں سی سیکشن کے ذریعے ہوئی۔ محمد سلمہ نامی ڈاکٹر کے مطابق بچی کی حالت مستحکم ہے۔بچی کی والدہ موت کے وقت 30 ہفتوں کی حاملہ تھیں۔بچی کو رفح ہستال کے اینکیوبیٹر میں ایک اور نومولود کے ساتھ رکھا گیا جہاں ان کے سینے پر بندھی پٹی میں لکھا ہوا ہے کہ ’شہید صبرین السکانی کی بچی۔‘نومولود بچی کے چچا رامی الشیخ کا کہنا ہے کہ صبرین السکانی کی دوسری بیٹی ملک، جو ان کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ماری گئی، چاہتی تھی کہ اگر ان کی بہن پیدا ہو تو ان کا نام روح رکھا جائے۔
