غزہ۔24(ایجنسیز)اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ خان یونس میں اسرائیل کے حملہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے 10کے منجملہ 9بچے شہید ہوگئے ۔حماس کے زیر انتظام فلسطینی شہری دفاع کی طرف سے شیئر کی گئی گرافک فوٹیج میں جنوبی غزہ کے ملبے سے چھوٹے بچوں کی نعشیں نکالی گئیں۔غزہ میں ان کے گھر پر اسرائیلی میزائل حملہ کیا گیا ۔ زندہ بچ جانے والا ایک بیٹا بھی بری طرح زخمی ہو گیا ہے اور ا ڈاکٹر کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔